سپریم کورٹ نے کیرالہ کے مشہور سابريمالا مندر میں خواتین کے داخلے پر پابندی کے معاملے میں جاری تنازعہ پر آج ایک بار پھر اعادہ کیا کہ آئین میں سب کو برابر کا حق دینے کی بات کہی گئی ہے اور کوئی بھی عبادت کا طریقہ ہو اسے آئین سے اوپر نہیں رکھا جا سکتا۔
عدالت عظمی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ آئین
میں جنس کی بنیاد پر برابری کا اصول موجود ہے اور کوئی بھی روایت ہو اسے آئین کی کسوٹی پر ہی دیکھا اور پرکھا جائے گا۔
دریں اثناء، اس معاملے میں رفیق عدالت راجو رام چندرن نے درخواست گزار ینگ انڈین لایرس ایسوسی ایشن کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان کے تمام بھکتوں کو ان کی عبادت کا یکساں حق ہے۔